12/April/2022

فرانس نے 6 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فرانس نے 6 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

فرانس نے 6 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس نے چھ روسی شہریوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا ہے۔

پیرس میں وزارت خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد سفارت کاروں کا روپ دھار کر بطور خفیہ ایجنٹ کام کر رہے تھے۔ قبل ازیں فرانسیسی خفیہ ایجسنی نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں جاری ایک خفیہ آپریشن کا پردہ فاش کیا ہے۔

اس حوالے سے ماسکو حکومت کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایک ہفتہ قبل فرانسیسی حکومت نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ان چھ افراد کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C