عمر بن لادن: فرانسیسی حکومت نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ملک بدر کردیا
👁️ 179 بار دیکھا گیا
عمر بن لادن: فرانسیسی حکومت نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ملک بدر کردیا
پیرس (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) فرانس نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو ملک بدر کر دیا ہے جب کہ ان کے واپس آنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عمر بن لادن کئی برس سے فرانس کے گاؤں نور منڈی میں رہائش پذیر تھے جنہیں سوشل میڈیا پر کمنٹس پوسٹ کرنے کے بعد اس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کے اس تبصرے کو دہشت گردی کی پذیرائی سمجھا جا رہا ہے۔
فرانس کے وزیرِ داخلہ برونو ریٹیلو نے کہا ہے کہ انہوں نے عمر بن لادن کے فرانس میں پابندی سے متعلق حکم پر دستخط کیے ہیں۔
ان کے مطابق عمر بن لادن کو پہلے ہی ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے ملک بدری کا وقت نہیں بتایا اور نہ ہی یہ تفصیل بیان کی کہ انہیں کہاں بھیجا گیا ہے۔
برونو ریٹیلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ “مسٹر بن لادن کئی برس سے اون ریجن میں ایک برطانوی شہری کے شریکِ حیات کے طور پر رہ رہے تھے۔ انہوں نے 2023 میں اپنے سوشل نیٹ ورکس پر کمنٹس کیے جو دہشت گردی کی پذیرائی کرتے ہیں۔”
ان کے بقول انتظامی پابندی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عمر بن لادن کسی بھی وجہ سے فرانس واپس نہ آسکیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹر’ کے مطابق اس ملک بدری اور پابندی پر عمر بن لادن نے فوری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔
فرانس کے ایک ہفت روزہ اخبار کے مطابق عمر بن لادن فرانسیسی حکام کی نظر میں اس وقت آئے جب انہوں نے اپنے والد کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو سال 2011 میں امریکی فورسز نے ایک آپریشن میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاک کر دیا تھا۔
اخبار نے جولائی 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ پولیس نے نومنڈی کے گاؤں میں عمر بن لادن کو تلاش کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C