01/July/2020

فلسطین: اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی اور لوٹ مار

👁️ 170 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فلسطین: اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی اور لوٹ مار

فلسطین: اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی اور لوٹ مار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت پر دھاوا بولا اور مسجد کے اندر گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے مسجد میں گھس کر وہاں پر موجود سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور بہت سی قیمتی چیزیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اس موقعے پر قابض صہیونی حکام مصلیٰ باب رحمت کے مختلف زایوں سے فوٹو بھی بناتے رہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے روز کا معمول ہیں۔ اسرائیلی پولیس اہلکار مقدس مقام کی حرمت کا خیال رکھے بغیر جوتوں سمیت مسجد میں گھس جاتے ہیں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C