فلپائن میں مسیحیوں کے مذہبی اجتماع میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 42 زخمی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
فلپائن میں مسیحیوں کے مذہبی اجتماع میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 42 زخمی
منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن کے شورش زدہ جنوبی حصے میں عیسائیوں کے اجتماع پر بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ریاست منڈاناؤ کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی کی یونیورسٹی کے جم خانے میں پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ بم حملہ اس وقت کیا گیا جب مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد اجتماع کیلئے جمع تھی جس کے نتیجے میں 4 فراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ تمام تر صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پولیس چیف کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ آج (اتوار) ہونے والے بم دھماکے کے پیچھے دولت اسلامیہ موط گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا یا پھر دستی بم سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘انتہائی گھناؤنا’ فعل قرار دیا اور کہا کہ دھماکا غیر ملکی دہشت گردوں نے انجام دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C