فیصل آباد میں چینی انجینیر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں پھینک دیا، حالت تشویشناک
👁️ 160 بار دیکھا گیا
فیصل آباد میں چینی انجینیر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں پھینک دیا، حالت تشویشناک
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی انجینیر نے مبینہ طور پر مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔
فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی انجینیر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ساہیانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بیٹریاں پگھلانے والے 22 سالہ فیکٹری مزدور کو کام کی جلدی سمجھ نہیں آ رہی تھی تو چینی سپروائز مسٹر ٹینگوبنگ نے چلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔
آگ سے اسی فیصد جھلسنے والا والدین کا اکلوتا بیٹا فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے گائوں147 ر – ب چوڑی کا رہائشی شہروز الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔
فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔
متاثرہ مزدور شہروز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ چینی افسر نے کرین کا ریموٹ پکڑنے کا کہا مجھے زبان سمجھ نہیں آئی تو اس نے بھٹی میں دھکا دیدیا، ساتھی مزدوروں نے بھٹی سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔
ایس پی طاہر مسعود کے مطابق چینی شہری کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ابھی مقدمہ درج نہیں کیا۔ متاثرہ مزدور کے چچا کے مطابق فیکٹری ترجمان کی جانب سے متاثرہ مزدور پر بیان بدلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C