قادنیوں کو اقلیت سے نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمن
👁️ 51 بار دیکھا گیا
قادنیوں کو اقلیت سے نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا فضل رحمن کا کہنا ہے کہ قادنیوں کو اقلیت سے نکالنے کے لیے آئین تبدیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے،پاکستان کا غریب صبح شام کی روٹی کے لیے ترس رہاہے۔
مولانا فضل رحمن نے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ صرف ایک فردکے استعفی کا نہیں بلکہ پوری قوم کی امانت کا ہے،غریبوں کے گھر گرا کر اُن سے جینا کا حق چھین لیا گیا ہے،ظالم طبقہ غریب کو جینے کا حق نہیں دے رہاہے۔
جے یو آئے کے سربراہ نے مزید کہا کہ گذشتہ سالوں پہلے کے اخبارات کا مطالعہ کیا جائے تو اس میں یہ واضح سرخی لگائی گئی تھی کہ 2020 تک اس خطے میں اسرائیل کا اثر وسوخ بڑھ جائے گااور اپنا نیٹ ورک مکمل کرلے گا،اس اجتماع کا مقصد ہی یہ ہے کہ آنے والے چار دہائیوں تک کسی کو اس کی جرات نہیں ہوسکے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے، قادیانیوں کے سربراہ نے اس حکومت کے آنے کے بعد ایک ماہ پہلے بیان دیا تھا کہ پاکستان کے آئین سے قادنیوں کو اقلیت قرار دینے کی شق ختم ہونے کو ہے، یہ کس کی یقین دہانی پر اتنی بڑی بات کی تھی ،کچھ امریکی اور اس کے حواریوں کی ہی حمایت پر یہ بیان دیا گیا تھا لیکن اس یقین کو ہی ختم کرنے کے لیےہی آج ہم یہاں جمع ہوئے ہیں،پاکستان میں ختم نبوت کے آئین کو ختم کرنے کے لیے بین الاقومی قوتیں یہاں کے حکمرانوں پر دبائوں ڈالتی ہیں کہ اس آئین میں ردوبدل کی جائے، لیکن ہم یہ واضح کرتے چلیں کہ ہم نے امریکی ایجنڈوں کو پہلے بھی ناکام بنایا اور اب بھی ناکام بنائیں گے، امریکہ کی حکمت عملی یہ تھی کہ اسلامی نوجوانوںکو اشتعال دلائوں تاکہ ان کے اوپر بھی چڑھائی کی جائے ،پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے امریکی ہتھ کنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جارہا ہے الیکشن کمیشن کے پاس جائیں، الیکشن کمیشن تو ہم سے بھی زیادہ بے بس ہے،اگر وہ بے بس نہیں ہوتا تو آج ہم یہاں نہیں ہوتے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 5 سال سے الیکشن کمیشن کے پاس زیر سماعت ہے،جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا وہ دھاندلی کا فیصلہ کیسے کرے گا؟ ایسے کرپٹ حکمران ملک پر حکومت کررہے ہیں جو عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے دینی مدارس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیںجو لمحہ فکریہ ہیں،دینی مدارس اس برصغیر کا ایک ایسا عنوان ہے کہ اگر ان کو ختم کرنے کی جرات کی گئی تو انہی کا خاتمہ ہوگا مدارس کا خاتمہ نہیں ہوگا، عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں،ہم جائیں گے تو آگے پیش رفت کی صورت میں جائیں گے،ڈی چوک تو تنگ جگہ ہے ، یہ کھلی جگہ بھی تنگ پڑگئی ہے،یہاں حکومت کی پوری ٹیم ہی چور ہے، ان حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد بند کیا ہے پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے،ہم نے اپنی جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر یہاں دھرنا دیا ہے،یہاں اجتماع کرنا کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا سفر رک گیا ہم اور بھی آگے جائیں گے،تمام اپوزیشن کے قائدین ہمارے ساتھ اس اسٹیج پر موجود ہیں،اس دھرنے میں سیاسی قائدین سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان بھی موجود ہیں، تمام اپوزیشن سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ سالوں میں جمعیت علماءاسلام نے ہی نوجوانوں کو مذہبی رہنمائی کی، جے یو آئی نے ہی ان نوجوانوں کی تربیت کرکے سیاسی میدان کا راستہ دکھایا ہے،میڈیا کہہ رہاہے کہ اتنا منظم دھرنا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے ، 2014 کا دھرنا خرافات سے بھرا پڑا تھا، کسی کی سازش اور طعنے میں نہیں آئیں گےاور غلط راستہ اختیار نہیں کریں گے، ہم اپنے مستقبل کے فیصلے بہتر طریقے سے حل کرنا جانتے ہیں، جمعہ جمعہ سات دن کی سیاست کرنے والے اب ہمیں سیاست بتائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C