آصف رضا مرچنٹ: امریکی شخصیت کے قتل کی سازش میں پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد
👁️ 119 بار دیکھا گیا
آصف رضا مرچنٹ: امریکی شخصیت کے قتل کی سازش میں پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایران سے مبینہ روابط رکھنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ پر کسی امریکی سیاسی شخصیت یا سرکاری عہدیدار کو قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری وکلا نے بدھ کو آصف مرچنٹ پر فردِ جرم عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عراق میں امریکہ کے حملے میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ میں سرکاری حکام کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
امریکہ کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ امریکہ میں کرائے کا قاتل تلاش کر رہے تھے تاکہ وہ کسی سیاسی شخصیت یا سرکاری عہدیدار کو نشانہ بنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح آصف رضا مرچنٹ کے خلاف دہشت گردی اور قتل کرانے کے الزامات کے شواہد موجود ہیں۔ اسی طرح ہر اس شخص کا احتساب کیا جائے گا جو امریکہ کے خلاف ایران کی مہلک سازشوں کا حصہ بنے گا۔
خیال رہے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے دیگر ممالک میں آپریشنز کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے عراق میں 2020 میں ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی حکام مسلسل یہ دھمکیاں دیتے رہے ہیں کہ وہ قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے۔
اس بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ پر 11 ستمبر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق “گذشتہ روز آصف مرچنٹ پر امریکی سرزمین پر کسی سیاست دان یا امریکی سرکاری عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے تحت، ملکی حدود سے ماورا دہشت گردی کا عمل انجام دینے اور کرائے کے قاتل کے طور پر کام کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔”
اس میں مزید کہا گیا کہ “قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے ہی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔”
بیان کے مطابق آصف مرچنٹ کو جولائی 2024 میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا گیا تھا اور فی الحال وہ وفاق کی تحویل میں ہیں۔
اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا، “محکمہ انصاف ہمارے ملک کے سرکاری عہدیداروں کو نشانہ بنانے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی کوششیں برداشت نہیں کرے گا۔”
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ورے کا کہنا تھا، “یہ خطرناک قتل کی سازش مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری نے تیار کی تھی، جن کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور یہ بالکل ایرانی حکومت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ کسی سرکاری عہدیدار یا کسی بھی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر ملکی ہدایت پر کی جانے والی سازش ہماری قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ امریکیوں کو دہشت گردوں سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔”
کرائے کے قاتل دراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ
آصف مرچنٹ نے جن کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی وہ دراصل ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ تھے۔
امریکی حکام کئی سالوں سے خبردار کرتے رہے ہیں کہ ایران 2020 میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے اس وقت دیا تھا جب وہ صدر تھے۔
2022 میں محکمہ انصاف نے بولٹن کے قتل کی ناکام سازش میں ملوث ایک ایرانی کارکن شہرام پورصافی، جو ابھی تک مفرور ہیں، پر فرد جرم عائد کی تھی، جن کے متعلق محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے امریکہ میں ایک شخص کو تین لاکھ ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
آصف مرچنٹ کو امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ امریکہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
آصف مرچنٹ کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے واشنگٹن سے رابطے میں ہیں۔
آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا تھا کہ “اسے امریکی حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔” مشن نے کہا تھا، “یہ بات واضح ہے کہ یہ طریقہ کار قاسم سلیمانی کے قاتل کا پیچھا کرنے کی ایرانی حکومت کی پالیسی کے برخلاف ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 667 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 579 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C