20/July/2025

قاہرہ: دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، مقابلے کے دوران 2 شدت پسند اور 1 شہری ہلاک، افسر زخمی

👁️ 228 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قاہرہ: دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، مقابلے کے دوران 2 شدت پسند اور 1 شہری ہلاک، افسر زخمی

قاہرہ: دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، مقابلے کے دوران 2 شدت پسند اور 1 شہری ہلاک، افسر زخمی

قاہرہ/گیزہ (ڈیلی اردو)  مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے گیزہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں دو مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران ایک عام شہری بھی ہلاک ہوا جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر دہشتگرد تنظیم "حسم" کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس پر ٹھکانے میں موجود افراد نے فائرنگ کر دی اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا۔ جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق حسم گروہ سے تھا، جو اخوان المسلمون سے منسلک ایک کالعدم تنظیم ہے اور ملک میں کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔

کارروائی کے دوران ہونے والے دھماکے کی زد میں آ کر ایک عام شہری ہلاک ہوا جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور دہشتگردوں کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C