قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر تین حملے، 3 اہلکار ہلاک، 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر تین حملے، 3 اہلکار ہلاک، 2 دہشت گرد گرفتار
پشاور + راولپنڈی (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تین مختلف واقعات میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ادھر خیبر پولیس کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم ہلاک ہو گئے۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے تین روز قبل ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اکاخیل درس جماعت چیک پوسٹ پر ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C