قطر کی عدالت نے بہائی کمیونٹی کے مذہبی رہنما ریمی روحانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی
👁️ 440 بار دیکھا گیا
قطر کی عدالت نے بہائی کمیونٹی کے مذہبی رہنما ریمی روحانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی
دوحہ+ لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی/اے ایف پی) قطر کی ایک عدالت نے 71 سالہ قطری شہری اور بہائی کمیونٹی کے مذہبی رہنما ریمی روحانی کو ’اسلامی تعلیمات میں شکوک و شبہات پھیلانے‘ کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
روحانی کو رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ قطر کی بہائی اقلیت کے اہم رہنما اور کاروباری حلقوں میں نمایاں شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ قطر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور بہائیوں کی قومی روحانی اسمبلی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی عقائد پر سوال اٹھایا اور ’سماجی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی‘ کی۔ استغاثہ کے مطابق اُن کے ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹس مقدمے کی بنیاد بنیں۔
ریمی روحانی کی بیٹی نورا نے بی بی سی عربی کو بتایا کہ اُن کے والد نے تمام سرگرمیاں ہمیشہ حکام کی اجازت اور رابطے کے ساتھ انجام دیں، لیکن ان پر اب من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ روحانی کو پچھلے سال بھی بغیر اجازت چندہ جمع کرنے پر ایک ماہ قید اور 50 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
اقوام متحدہ میں بہائی کمیونٹی کی نمائندہ صبا حداد نے اس فیصلے کو مذہبی امتیاز قرار دیا، جبکہ ہیومن رائٹس واچ کے مائیکل پیج نے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کہا۔
بہائی مذہب کیا ہے؟
بہائی مذہب کی بنیاد 1863 میں ایران میں بہاء اللہ نے رکھی تھی۔ اس عقیدے کے پیروکار تمام مذاہب کو درست تسلیم کرتے ہیں اور انسانیت کی وحدت اور باہمی تعاون پر زور دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں بہائی کمیونٹی کی تعداد تقریباً 50 سے 80 لاکھ بتائی جاتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بہائی عقیدے کے پیروکاروں کو امتیازی سلوک اور سختیوں کا سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C