لاس اینجلس: پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 222 بار دیکھا گیا
لاس اینجلس: پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک، ایک زخمی
لاس اینجلس (ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع شیرف ڈپارٹمنٹ کے تربیتی مرکز "بِسکیلوز ٹریننگ سینٹر" میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا جمعہ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اسپیشل انفورسمنٹ بیورو کے اہلکار تربیتی مشق کے دوران مبینہ طور پر غیر فعال دھماکہ خیز مواد کو ہینڈل کر رہے تھے۔
دھماکے کے فوراً بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ بم اسکواڈ، ایف بی آئی اور اے ٹی ایف کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر حکام نے واقعے کو تربیتی حادثہ قرار دیا ہے، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا اور گورنر گیون نیوزوم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C