لاس ویگاس میں دھماکا: ‘ٹرک میں موجود امریکی فوجی نے خود کو گولی مار لی تھی’
👁️ 45 بار دیکھا گیا
لاس ویگاس میں دھماکا: ‘ٹرک میں موجود امریکی فوجی نے خود کو گولی مار لی تھی’
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے متعلق حکام نے کہا ہے کہ دھماکے سے قبل ٹرک میں موجود فوجی اہلکار نے خود سر پر گولی مار لی تھی۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں بدھ کو آتش بازی کے سامان سے بھرے ہوئے ایک ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے۔ لیکن دھماکے سے ہوٹل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق کلارک کاؤنٹی شیرف کیون میک مہل نے جمعرات کو بتایا کہ 37 سالہ فوجی اہلکار میتھیو لائولسبرگر نے ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اسٹیل سے بنی گاڑی کی وجہ سے باہر زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے ہونے والا زیادہ تر نقصان ٹرک کے اندرونی حصے تک محدود رہا۔ دھماکے سے ٹرک کو اوپر اور باہر کی جانب نقصان ہوا اور چند فٹ فاصلے پر موجود ہوٹل کے دروازوں کو نقصان نہیں پہنچا۔
حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دھماکے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔
امریکی عہدے دار کے مطابق لائولسبرگر حال ہی میں جرمنی سے ایک اوورسیز اسائنمنٹ سے واپس آئے تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے۔
قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تفتیش کاروں کو انٹرویوز کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑی کرائے پر لینے اور اسلحہ خریدنے سے قبل لائولسبرگر کی شاید اپنی اہلیہ سے لڑائی ہوئی تھی۔
شیرف کا کہنا تھا کہ ٹرک کے اندر سے ملنے والی دیگر جلی ہوئی اشیا میں ایک دوسرا آتشیں اسلحہ، آتش بازی کا سامان، ایک پاسپورٹ، ایک فوجی آئی ڈی کارڈ، کریڈٹ کارڈز، ایک آئی فون اور اسمارٹ واچ شامل ہے۔ حکام کے بقول دونوں بندوقیں قانونی طور پر لی گئی تھیں۔
کولوراڈو اسپرنگز سے تعلق رکھنے والے لائولسبرگر کی لاش جلنے کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں تھی۔ لیکن تفتیش کاروں نے جمعرات کو ان کی شناخت کی۔ کلارک کاؤنٹی کے عہدے دار کے مطابق موت کی وجہ گولی لگنی سے کی گئی خود کشی تھی۔
لائولسبرگر نے گرین بیریٹس میں خدمات انجام دیں جو اعلیٰ تربیت یافتہ خصوصی فورسز ہیں اور وہ بیرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی اور شراکت داروں کو تربیت دینے کا کام کرتی ہیں۔
فوج کے مطابق لائولسبرگر 2006 سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اپنے کریئر میں رینکس کی ترقی کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک کئی مشنز پر کام کیا۔
فوج کے مطابق وہ دو مرتبہ افغانستان میں تعینات رہے جب کہ انہوں نے یوکرین، تاجکستان، جارجیا اور کانگو میں بھی خدمات انجام دیں۔
انہیں جرات و بہادری پر پانچ مرتبہ براؤنز اسٹارز سے بھی نوازا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C