لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد 6431 ہو گئی: کمیشن رپورٹ
👁️ 75 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد 6431 ہو گئی: کمیشن رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ جبری طور پر لاپتہ افراد کی تعداد 6431 ہو گئی ہے۔
لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو اکتوبر 2019 کے دوران 59 لاپتہ افراد کے نئے کیسز موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے31 اکتوبر 2019 تک 4203 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 کے دوران 59 کیسز موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی6431 ہو گئی جن میں سے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے31 اکتوبر 2019 تک 4203 کیسز نمٹائے۔
لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے اکتوبر2019کے مہینے میں 720 سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 311 سماعتیں، کراچی میں 249، پشاور میں 77 اور لاہورمیں 83 سماعتیں کی گئیں۔
اس سارے عمل کے دوران کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا مؤقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد بازیابی کیلئے بھی بھرپور کوششیں کیں۔ لاپتہ افراد کے عزیز و اقارب نے بھی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی گران قدر کوششوں کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C