لاہور آپریشن کی خبروں پر پابندی: صحافی تنظیم پی ایف یو جے کا حکومت سے اہم مطالبہ
👁️ 206 بار دیکھا گیا
لاہور آپریشن کی خبروں پر پابندی: صحافی تنظیم پی ایف یو جے کا حکومت سے اہم مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کی لاہور میں ہونے والے واقعات سے متعلق نشرواشاعت کی مذمت، صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ پابندی سے حقائق سامنے نہیں آرہے، افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے باعث صورت حال مزید سنگین ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے حکومت پر واضح کیا کہ ایک مذہبی گروپ (کالعدم تحریک لبیک) کے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس آپریشن اور مظاہرین کی مزاحمت کی کوریج پر پابندی سے جنم لینے والی افواہیں ملکی امن و سلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں، صحافیوں کو حقائق رپورٹ کرنے کا حق ہے جس کو غصب نہیں کیاجاسکتا۔ صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے مذہبی دھرنوں کو روکنے پولیس آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پابندی لگانے سے حالات اور خراب ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ حکومت مخالف جذبات کو بھی ہوا ملے گی،اس سے لوگوں کے حقائق جاننے کی آزادی کو بھی نقصان پہنچا ہے، لاہور آپریشن کی خبروں پر پابندی کی وجہ سے پھیلنے والی افواہوں کے اثرات پنجاب کے کئی علاقوں میں نظر آرہے ہیں، پی ایف یوجے کی قیادت نے حکومت سے اپیل کی کہ خبروں کی نشرواشاعت پرلگی پابندی کا فیصلہ واپس لیاجائے کیونکہ اس سے میڈیا ورکرز کے لئے بھی پریشانی بڑھ رہی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آزادی صحافت کے حوالے سےحکومت کے بلندوبانگ دعوؤں کے مقابلہ میں جس طرح کی روکاٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ صورت حال انتہائی حساس ہے لیکن کسی بھی طرح کا میڈیا بلیک آؤٹ جیسا اقدام صورت حال کومزید سنگین بنادے گا، لہذا حکومت ایسی تمام پابندیوں کا فیصلہ فوری واپس لے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C