لاہور: سرکاری دارالامان جسم فروشی کے اڈہ میں تبدیل، یتیم لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف
👁️ 149 بار دیکھا گیا
لاہور: سرکاری دارالامان جسم فروشی کے اڈہ میں تبدیل، یتیم لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف
لاہور (ڈیلی اردو) یتیم بچیوں کیلئے قائم کئے گئے سرکاری ادارے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنی برطرفی کی وجہ بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کاشانہ میں زیر پرورشن کم عمر بچیوں کی شادیاں نہ کروانا میرا جرم بن گیا۔
After horrible revelations made by Kashana (Darul Amaan) Lahore Superintendent Ms Afshan regarding supply of “orphan girls” to powerful ministers of @UsmanAKBuzdar & @ImranKhanPTI cabinets, the monsters in government trying to harm this lady.#CJPTakeSuomoto pic.twitter.com/Mgyqguz70t
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) November 29, 2019
ایک ویڈیو پیغام میں افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ ادارہ کی ڈائریکٹر جنرل افشاں کرن امتیاز کی طرف سے کاشانہ میں موجودکم عمر بچیوں کی شادی کیلئے دباؤ ڈالا گیا جس میں 16 اور 17 سال کی لڑکیاں شامل تھیں۔ جس کا مقصد اعلیٰ حکام اور ایک صوبائی وزیر کو نوازنا تھا۔ 5 اگست کو CMIT نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی اور پہلے مرحلے میں ہی مجھے معطل کروا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب:
"الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں
کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کو مکمل تحفظ دیں گے
بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا"— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 29, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی افشاں کرن امتیاز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ دوران انکوائری CMIT نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور معاملے کو دبانے کیلئے پریشرائز کیا گیا۔CMIT کی جانب سے مجھ پر دباؤ ڈالا جانے لگا کہ اپنی کمپلینٹ واپس لوں۔ ایسا نہ کرنے کے باعث ادارہ کا بجٹ بند کر دیا گیا، کاشانہ میں زیر پرورش بچیوں کو کھانے پینے، کپڑوں اور تعلیمی سہولیات سے محروم کر دیا گیا۔
https://twitter.com/Aadiiroy/status/1200387953064845312?s=08
انہوں نے کہا کہ میں نے 25 نومبر کو وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز احمد خاں کو تحریری طور پر ایک خط لکھا جس میں ان کو وارننگ دی کہ وہ کاشانہ میں جو بھی غیر قانونی کام کروانا چاہتے ہیں جو ان کے مفادات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ادارہ کا بجٹ بند کروایا ہوا ہے اور جن اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر کو نوازنے کیلئے ادارے میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں لہٰذا اس غیر قانونی کام سے باز رہیں۔
افشاں لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو لکھے گئے خط پر ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ روز مجھے عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کا مقصد کم عمر لڑکیوں کی شادی کروانا ہے اور ادارہ میں موجود ثبوت غائب کرنا ہے۔
پنجاب حکومت کا وزیر قانون سانحہ ساہیوال پر جھوٹ بولنے کے بعد اب کہتا ہے کہ خاتون عہدے کا چارج چھوڑنا نہیں چاہتی تھی یہ چارج واپس لینے کا کونسا طریقہ ہے؟
@ImranKhanPTI @UsmanAKBuzdar @ia_rajpoot @RajaWaheed75 @KlasraRauf @RajaBasharatLAW @AqdasBhatti7 pic.twitter.com/zV5XRnFIF2— Seemal Raja (@SeemalRaja) November 29, 2019
افشاں گوہر کی ایک دوسری ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ دارالامان لاہور کی بچیوں کے ساتھ روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اور میرے شوہر کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اب پتہ نہیں کہ یہ لوگ ہم کو کہاں لیکر جاتے ہیں؟ ان بچیوں کا خیال رکھنا اب آپ کی ذمہ داری ہے۔
تحریک انصاف حکومت کا بھیانک چہرہ
یہ خاتون دارالامان لاہور کی سپرٹنڈنٹ ہے اس نے شکایت درج کروائی کہ کم سن یتیم بچیوں کو پنجاب حکومت کے وزرا، اور اعلی حکام کو سپلائی کرنے کا کہا جاتا ہے آج اسی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے pic.twitter.com/aXjtKr26XW— Sardar Abdul Rehman (@SardarAbdulRe12) November 29, 2019
انہوں نے کہا کہ یہ ادارے اللہ تعالیٰ کی رضا اور ویلفیئر سٹیٹ کیلئے بنائے جاتے ہیں جن کا کام یتیم اور مفلس بچیوں کو پرورش ہے۔ جبکہ اس ادارے میں ان بے سہارا بچیوں کا روٹی، کپڑے اور مکان کے نام پر غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/Aadiiroy/status/1200423819728621570?s=08
افشاں لطیف نے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان اداروں میں جھانکیں اور اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث تمام افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C