لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل
👁️ 195 بار دیکھا گیا
لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت کے باہر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پسند کی شادی کے کیس میں پیشی پر سیشن کورٹ آیا تھا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی۔
نامعلوم افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مذکورہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
عدالت کے باہر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بلال عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ بلال عظیم نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے والدین نے ان پر تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بلال عظیم عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C