01/March/2025

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

ڈیلی اردو کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قربان علی ہلاک ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تاہم وہ ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم حافظ گل بہادر گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C