لاہور ہائیکورٹ: لاپتہ صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع
👁️ 152 بار دیکھا گیا
لاہور ہائیکورٹ: لاپتہ صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کے لیے پنجاب کی پولیس کے انسپکٹر جنرل(آئی جی) کو آخری موقع دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر حسین بھٹی نے بدھ کو عمران ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور مدعی کے وکیل میاں علی اشفاق بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
لاہور سے وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمٰن کے مطابق چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ مغوی عمران ریاض کہاں ہیں؟
جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی ایک میٹنگ ہوئی ہے، مزید ایک اور میٹنگ ہونی ہے۔
آئی جی کے بیان پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’’پانچ ماہ گزر گئے ہیں۔ میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ میرے خیال سے اب کارروائی شروع کر دینی چاہیے۔‘‘
ڈاکٹر عثمان انور نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی انٹیلی جینس چیف لاہور میں موجود نہیں تھے، اب وہ جمعے کو دستیاب ہوں گے۔ اِس ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں عمران ریاض خان کے اہلِ خانہ اور ان کے وکیل بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ صحافی عمران ریاض خان رواں برس 11 مئی سے لاپتا ہیں۔ چار ماہ قبل وہ سیالکوٹ سے عمان روانہ ہونے والے تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔
عمران ریاض کو نقصِ امن کے خدشے کے پیشِ نظر پہلے سیالکوٹ کینٹ تھانہ اور پھر جیل منتقل کیا گیا تھا۔
اُن کے وکلا یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ سیالکوٹ جیل سے ‘نامعلوم’ نقاب پوش افراد انہیں اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔البتہ پولیس حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں عمران ریاض کے حوالے سے عدالت میں لاعلمی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں بدھ کو سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ مغوبی کی بازیابی کے لیے اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیں۔
درخواست گزار کے وکیل میاں علی اشفاق نے آئی جی پنجاب کی درخواست پر عدالت سے کہا کہ صرف چوبیس گھنٹے کا وقت دے دیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
ان کے بقول “ہمارا بھی صبر جواب دے چکا ہے۔”
عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے آئی جی پنجاب کو آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ صحافی کے والد کو پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) سمیت دیگر عالمی تنظیمیں بھی عمران ریاض کی بازیابی کے مطالبات کر چکی ہیں۔
عمران ریاض کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا حامی اور ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کا ناقد سمجھا جاتا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپریل 2022 میں قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے بعد سے ہی عمران ریاض سوشل میڈیا پر خاصے متحرک تھے اور مقتدر حلقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C