لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کردیا
👁️ 88 بار دیکھا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کردیا
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور ہائی کورٹ نے میانوالی کے شہری کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دے دیا جب کہ عدالت نے مذہبی عقائد سے متعلق جرائم کی تفتیش کے لیے اصول بھی وضع کیے ہیں۔
جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے مذہبی عقائد سے متعلق جرائم کی تفتیش کے لیے اصول وضع کر تے ہوئے قرار دیا کہ پولیس افسر کو تفتیش کرتے وقت ملزم کی ذہنی حالت کے درست ہونے کا تعین کر لینا چاہیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج طارق سلیم شیخ نے شہری پر توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت پر شک کی صورت میں پولیس کو مجاز فورم سے اس کی نفسیاتی تشخیص کرانی چاہیے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسا ذہنی معذور ملزم جو دفاع کرنے کے قابل نہ ہو، اس کے خلاف ٹرائل نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کے تحت ایسے ذہنی معذور فرد کو جرم کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، جس کا اسے پتا ہی نہ ہو کہ اس کا عمل غلط یا غیرقانونی ہے۔ پاکستان میں قانون ذہنی معذور افراد کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتا ہے۔
گزشتہ برس 26 اگست کو پنجاب کے ضلع میانوالی کے شہری نصراللہ خان پر توہینِ مذہب کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات295 اے کے تحت درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو فیصلہ آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی روشنی میں اقدامات کے لیے کاپی آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق یوں معلوم ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کرایا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسران عدالت کے طے کیے گئے اصولوں کی روشنی میں مقدمات کی تفتیش کریں۔ یہ اکثر ہوتا ہے کہ گستاخی کے ملزمان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہوتی، ایک شخص ہر رات کئی خواب دیکھ سکتا ہے جس پر اس کا اختیار نہیں ہوتا، ایسے شخص کو اس کے خوابوں کے لیے سزا نہیں دی جا سکتی۔
فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ کسی شخص کو خواب دیکھنے اور اسے بیان کرنے پر سزا نہیں دی جا سکتی۔ ذہنی بیمار ملزم یا اس کا وکیل اگر قانون کے مطابق تحفظ نہ مانگیں تو ماتحت عدالیہ (ٹرائل جج) کو ازخود تحفظ دینا چاہیے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ اس لیے اہم ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ 40 لاکھ افراد ذہنی بیماری کا شکار ہیں جنہیں علاج کی ضرورت ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں چار فی صد سے زائد افراد ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C