10/August/2025

لبنان: اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 6 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 265 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان: اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 6 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

لبنان: اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 6 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

بیروت (ڈیلی اردو)  لبنان کے ضلع صور میں اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ایک اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے سے چھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فوجی حالیہ اسرائیل–حزب اللہ جنگ کے بعد بچے ہوئے اسلحہ اور غیر پھٹے بارودی مواد کو صاف کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

 

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ تیزی سے زیرِ غور ہے، جس کی حزب اللہ اور اس کے اتحادی ایران نے سخت مخالفت کی ہے۔ حکومتی منصوبے کے مطابق اگست کے اختتام تک اسلحہ صرف سرکاری اداروں تک محدود کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے اسی علاقے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین مضبوط سرنگوں کا ایک وسیع نیٹ ورک دریافت کیا تھا، جسے ماہرین خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C