لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے
👁️ 25 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے جنگی جہازوں نے لبنان میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
IDF pounding Hezbollah in southern Lebanon. pic.twitter.com/IMZ98fDZL1
— FJ (@Natsecjeff) October 21, 2023
سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں اور اس کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لگ بھگ ہر روز ہی فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
Israeli Artillery and Airstrikes are continuing to Pound the Hezbollah Positions along the Border with Southern Lebanon; this is the most Intense Strikes I have seen since the War began. pic.twitter.com/K8nEMRGMFm
— OSINTdefender (@sentdefender) October 21, 2023
حزب اللہ نے تسلیم کیاہے کہ سرحد پر جاری کشیدگی میں اس کے چھ جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک فوجی اینٹی ٹینک میزائل کا نشانہ بنا اور دیگر متعدد فوجی زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے دیگر دو فوجی بھی معمولی زخمی ہوئے۔
اسرائیل کی فوج اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان 2006 میں ہونے والی جنگ کے بعد حالیہ دنوں میں ہلاکت خیز جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ کا لبنان کے وزیرِ اعظم سے رابطہ
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن نے لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب مکتی کو ہفتے کو فون پر خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کو اس جنگ میں شامل کیا گیا تو لبنان کے عوام بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسرائیل کا حملے تیز کرنے کا عندیہ
اسرائیل کے ریئر ایڈمرل ڈینئل ہگاری سے غزہ پٹی پر ممکنہ حملے سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، شمالی غزہ پر حملے تیز کرے گا۔
حملے تیز کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کی جا سکے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز اتوار سے حملوں میں اضافہ کرے گی جو کہ ان کے بقول اسرائیلی فورسز کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
انہوں نے غزہ کے شمال میں موجود فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل ہونے پر ایک بار پھر زور دیا۔
دو ہفتے قبل حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی تھی۔ حماس کےاسرائیل پر حملوں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں3500 سے زائد فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C