لندن میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
👁️ 66 بار دیکھا گیا
لندن میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
لندن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے لندن برج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
برطانوی دارالحکومت کے علاقے لندن برج کے قریب دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کردیا تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
https://twitter.com/ColinMichaeI/status/1200424783395139584?s=08
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے اس واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اب ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اس بات کی تصدیق کرسکیں کہ یہ ایک دہشتگردی کا واقعہ تھا جس میں ایک چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کیا‘۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے لندن میں چاقو مار کر خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’حملہ آور کے پاس ایک جعلی دھماکا خیز ڈیوائس بھی موجود تھی اور مسلح افسران نے اسے ہلاک کردیا ہے‘۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن برج اور اطراف کی سڑکوں کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا جبکہ برج میٹرو اسٹیشن بھی بند کردیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور پھر فائرنگ ہوئی۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لندن برج پر ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا اور کچھ لوگوں نے حملہ آور کو گھیر لیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
چاقو کے وار سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
https://twitter.com/guyelster/status/1200452086653235201?s=08
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ چیک اپ کے لیے لندن برج کے قریب واقع ہسپتال جارہے تھے۔اس واقعے کی وجہ سے پولیس نے اطراف کی سڑکیں بند کردیں جس کے سبب نواز شریف ہسپتال نہ پہنچ سکے اور راستے سے ہی واپس گھر روانہ ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C