لندن: پیغمبر اسلام کے خاکے کے معاملے کو ’ہائی جیک‘ کیا جا رہا ہے، سعیدہ وارثی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
لندن: پیغمبر اسلام کے خاکے کے معاملے کو ’ہائی جیک‘ کیا جا رہا ہے، سعیدہ وارثی
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانیہ کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیئر رکن پارلیمان بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ ایک سکول میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے واقعے کو دونوں جانب کے انتہاپسند لوگ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جمعہ کو دوسرے دن بھی ویسٹ یارکشائر کے ‘بیٹلی گرائمر سکول’ کے باہر لوگوں نے پیغمبر اسلام کی ‘نامناسب’ تصویر پر احتجاج جاری رکھا۔
'It's about raising awareness': Muslims in Batley on school protest https://t.co/NEsCY7rvL8
— Guardian news (@guardiannews) March 26, 2021
اس تنازع کا آغاز پیر 22 مارچ کو اس وقت ہوا جب مذکورہ سکول میں ایک سبق کے دوران پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھایا گیا۔
کئی بچوں کے والدین اور دیگر مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد سکول کے ہیڈ ٹیچر نے جمعرات کو مذکورہ استاد کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو ‘ڈرانا دھمکانا’ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا۔
بیرونس سعیدہ وارثی کا مزید کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام کے تصویری خاکے پر شروع ہونے والی بحث کو ایک ‘تہذیبی جنگ’ کو ہوا دینے کے لیے استعال کیا جا رہا ہے اور اس کی قیمت ‘بچوں اور ان کی تعلیم’ کی صورت میں ادا کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بیٹلی گرائمر سکول کے ہیڈ ٹیچر، گیری کِبل نے ایک بیان میں ‘غیر مشروط’ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سکول کے باہر مظاہرین
مظارین کا کہنا ہے کہ وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ سکول نے اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے
بدھ سے سکول کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین کا مطالبہ تھا مذکورہ ٹیچر کو ملازمت سے برخواست کیا جائے، تاہم کچھ والدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظاہرین کے مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان والدین کے مطابق مظاہرین کا رویہ ‘جارحانہ’ ہے۔
Protest outside school over Mohammed image shown in class is 'unacceptable' and 'not right' says ministerhttps://t.co/g4BMBQWBnd
— Manchester News MEN (@MENnewsdesk) March 26, 2021
مظاہرین کے ایک نمائندے نے سکول کے باہر کھڑے ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ‘یہ تسلیم نہیں کرتی کہ سکول نے اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اس واقعے میں ملوث اساتذہ میں سے ایک ٹیچرکو محض معطل کرنے میں بھی سکول نے چار دن لے لیے۔’
سکول کے باہر موجود ایک اور شخص، جنہوں نے اپنا نام حسین بتایا، کا کہنا تھا کہ وہ ان والدین میں شامل ہیں جن کے بچے اِس سکول میں پڑھتے ہیں۔ مسٹر حسین نے کہا کہ ‘ہم کسی بھی قسم کی انتہاپسندی کو پسند نہیں کرتے، اور ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کو کسی بھی قسم کے انتہاپسندانہ نکتہ نظر پڑھائے جائیں۔’
دوسری جانب ریڈیو پر ایک انٹرویو میں بیرونس وارثی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سکول کے بچوں اور والدین سے بات کی ہے اور جو سکول میں ہوا اس نے ‘بہت سے بچوں کو پریشان کر دیا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘یہ معاملہ بچوں کے تحفظ کا معاملہ ہے اور ہر سکول کی طرح اِس سکول کو بھی یہ یقنی بنانا چاہئیے کہ اس میں پڑھنے والے ہر بچے کو ایسی تعلیم دی جائے جس سے مثبت سوچ پروان چڑھے اور ایک ایسا ماحول میسر ہو جو تمام بچوں کو اکھٹا رکھے۔’
سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کمیونیٹیز کے وزیر رابرٹ جینرک کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر احتجاج ‘درست نہیں’ تھا اور ‘ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیے تھا جس سے اساتذہ خوفزدہ محفوظ کریں۔’
‘ہمیں معلوم ہے کہ سکول اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے اور یہ بات بالکل درست ہے۔ محکمۂ تعلیم بھی سکول اور مقامی کونسل کے ساتھ رابطے میں ہے۔’
سعیدہ وارثی
سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے واقعے کو دونوں جانب کے انتہاپسند لوگ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں
رابرٹ جینرک نے مزید کہا کہ ‘میں کہنا چاہتا ہوں کہ (ہمیں) توازن قائم رکھنا چاہیے۔ ہمیں یقینی بنانا ہے کہ اظہار کی آزادی ہو، اساتذہ کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر پڑھا سکیں اور یہ کام احترام اور برداشت کے ماحول میں ہونا چاہیئے، اور یوں ہمیں تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اور متعلقہ سکول کے درمیان بھی توازن کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئیے۔’
سکول کے باہر ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں ویسٹ یارکشائر کی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کا عملہ سکول کے باہر موجود ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بیٹلی گرامر سکول کے ہیڈ ٹیچر گیری کِبل
بیٹلی گرائمر سکول کے ہیڈ ٹیچر، گیری کِبل نے ایک بیان میں ‘غیر مشروط’ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘اساتذہ کو دھمکیاں دینا اور انہیں ڈرانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا’ اور جب بھی اس قسم کا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو محکمہ سکول اور والدین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C