لندن: چاقو سے متعدد حملوں میں ایک شخص ہلاک، 9 زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
لندن: چاقو سے متعدد حملوں میں ایک شخص ہلاک، 9 زخمی
لندن (ڈیلی اردو) جنوبی لندن میں چاقو کے حملے کے متعدد واقعات میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
لندن میں چاقو کے یہ پانچ واقعات کروئیڈون، چیسل ہرسٹ اور وینڈس ورتھ میں جمعہ کی شام رونما ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں مزید پولیس تعینات کی جائے گی۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ جو 9 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے کسی کی حالت بھی تشویشناک نہیں ہے اور دو افراد کو حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کروئیڈون میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بی بی سی کے مطابق ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہاں ہر جانب خون ہی خون تھا، ایسا لگتا ہے کہ اس کی ٹانگ پر دھاری دھار چیز ماری گئی ہے اور وہ خون روکنے کی کوشش کررہے تھے۔
وینڈز ورتھ پر چاقو کے حملے میں زخمی چار افراد خود ہی ہسپتال پہنچے جبکہ چیسل ہرسٹ میں 30 سال سے زائد عمر کے دو افراد زخمی ہوئے اور وہ بھی خود ہی ہسپتال پہنچے۔اس کے علاوہ ڈنگوال روڈ پر بھی 40 سال سے زائد عمر کے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔متاثرہ شخص کو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک اور 38 سالہ شخص کو بھی میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
گولڈ کمانڈر ایڈ ایڈلیکن نے کہا کہ ہم ان پانچوں واقعات کی تفتیش کررہے ہیں اور اپنے عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بھی کہا ہے کہ وہ واقعات کی تفتیش کررہے ہیں اور یہ تینوں واقعات آپس میں ایک دوسرے سے منسلک نہیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C