لوئر دیر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ڈرون اور فائرنگ کے واقعات، امن کمیٹی کا رکن ہلاک
👁️ 279 بار دیکھا گیا
لوئر دیر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ڈرون اور فائرنگ کے واقعات، امن کمیٹی کا رکن ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دونوں اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ، ڈرون حملے اور سرچ آپریشنز کی اطلاعات ملی ہیں۔
دیر لوئر
ضلع دیر لوئر کی تحصیل میدان کے علاقے درہ اطرافی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے سابق رکن امن کمیٹی حاجی اعظم خان پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا، جب حاجی اعظم خان اپنے گھر کے صحن میں موجود تھے۔ اسی دوران گھر کی چھت پر موجود حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق حالیہ دنوں میں علاقے میں امن قائم تھا، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
حاجی اعظم خان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں عوام، عمائدین اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
بنوں
دوسری جانب ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ممند خیل میں ایک کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، جو مسجد کے اندر چھپے دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک دہشتگرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسی روز جانی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں نے مالی خیل چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں، اور علاقے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C