لکی مروت: اغوا کاروں نے ایک مزدور کو رہا کر دیا
👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت: اغوا کاروں نے ایک مزدور کو رہا کر دیا
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا ہونے والے دس مزدوروں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی عمر دراز کے مطابق پہاڑوں میں کئی گھنٹے پیدل سفر کے بعد اغوء کاروں نے ڈومیل بنوں سے تعلق رکھنے والے جنید نامی مزدور کو رہا کر دیا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جنید گردوں کے مریض ہیں اور سفر کے قابل نہیں تھے، تاحال باقی نو مزدور ابھی تک اغوا کاروں کے پاس ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلح افراد نے سڑک کے کام پر مامور مزدوروں کو بیٹنی تحصیل کے علاقے حسین خیل سے اغوا کیا اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کرنے کے دوران اغوا کیا گیا اور تمام افراد سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں شاہ زیب (صوابی)، زاہد (چارسدہ)، جنید (بنوں)، علی حسن (وادی تیراہ)، فرمان گنڈا پور، فرہاد (بنوں)، ثمران، سعید غلام، وقاص اور زمان کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C