لکی مروت میں دہشت گردوں کے جیل، تھانہ اور چوکی پر حملے، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کے جیل، تھانہ اور چوکی پر حملے، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی، جیل اور تھانے پر حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے بھرپور حملوں سے خیبر پختونخوا پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس کے سپاہیوں اور افسران نے کارروائی کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے لکی مروت میں رات 11 بج کر 30 منٹ کے قریب تین اطراف سے پولیس چوکی، جیل اور تھانہ لکی پر حملہ کیا جس کے دوران پولیس پر دستی بم پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ بھی ہوئی تاہم یہ حملے ناکام رہے۔
پولیس چوکی کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی فائرنگ کی۔ مسلح افراد نے تھانہ لکی مروت پر حملہ کیا تو پولیس کے بہادر جوانوں نے تن دہی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پلٹ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشت گردوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کو تھرمل کیمرہ کے ذریعے موجودگی کا پتہ چلا، جن کی فائرنگ کا پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جواب دیا جس کے باعث دہشتگرد بھاگنے پر مجبورہوگئے۔ جب کہ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور کسی کو بھی جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے بیک وقت سی ٹی ڈی آفس، پولیس چوکی، سٹی پولیس اسٹیشن اور ڈسٹرکٹ جیل پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں کافی جانی ومالی نقصان کا قوی امکان ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C