لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈا میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوج کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا، جس سے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں انتہائی سرگرمی سے ملوث تھے۔
کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، آلات اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہریوں نے اس کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران پاک فوج کے 3 جوان بھی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک فوجی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا تھا جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل 11 اکتوبر کو ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھاکہ ہلاک دہشت گرد متعدد سرگرمیوں میں ملوث رہا تھا، جس میں پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حالیہ دہشت گردی کے حملے بھی شامل ہیں۔
اسی طرح 3 اکتوبر کو ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی تھی اور 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ٹانک میں کی گئی کارروائی کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے علاوہ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C