22/March/2025

لکی مروت میں شدت پسندوں کا تھانے پر تیسرا حملہ ناکام

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں شدت پسندوں کا تھانے پر تیسرا حملہ ناکام

لکی مروت میں شدت پسندوں کا تھانے پر تیسرا حملہ ناکام

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے تھانہ درہ پیزو پر شدت پسندوں کا رواں ہفتے میں تیسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں اور تھانوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لکی مروت میں بھی پولیس پر مسلسل حملے جاری ہیں، جبکہ چند روز قبل ایک پولیس موبائل پر دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C