لکی مروت میں پولیس کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے دو ماسٹر مائنڈ دہشتگرد ہلاک
👁️ 257 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے دو ماسٹر مائنڈ دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد سہیل عرف احمد اور عظمت اللّٰہ عرف حافظ کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس اور سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔ عظمت اللّٰہ ڈی ایس پی گل محمد خان، لیفٹیننٹ عارف اللّٰہ اور کانسٹیبل نسیم گل سمیت آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھا، جبکہ محمد سہیل کانسٹیبل منصور خان اور ایل ایچ سی ہاشم خان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پایا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمع دو میگزین، ایک 9 ایم ایم پستول بمع دو میگزین، ایک موبائل فون اور کالعدم تنظیم کے دو کارڈز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز (SWAT) اور لکی مروت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی، جس کے جواب میں پولیس نے سخت مقابلے کے بعد دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
عظمت اللّٰہ نے قبل ازیں مسجد میں لیفٹیننٹ عارف اللّٰہ کو نماز پڑھتے ہوئے ہلاک کرنے اور پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دہشتگردوں نے کنسٹیبل فاروق خان، کنسٹیبل اسداللّٰہ اور کنسٹیبل وسیع اللّٰہ کو بھی زخمی کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ دیگر اضلاع میں بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
یہ کارروائی شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف مہم میں ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت اور دہشتگردوں کے منصوبوں کی ناکامی واضح ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C