لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کا نائب صوبیدار ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کا نائب صوبیدار ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پاک آرمی کا حاضر سروس نائب صوبیدار ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے پاک آرمی کے نائب صوبیدار حمید اللہ ہلاک ہو گئے، نامعلوم شرپسندوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ میں مقتول کے والد محمد راہی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے حمید اللہ کے ہمراہ سودا سلف لے کر سرائے نورنگ بازار سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ علاقہ نارفقیر معصوم کے قریب سامنے سے دو موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کیا، ”ایک نے کہا کہ یہی حمیداللہ ہے جو پاک آرمی میں ملازم ہے، میں نے خیریت پوچھی تو کہا کہ پاک آرمی والے ہمارے دشمن ہیں اور ساتھ ہی پستول سے فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا موقع پر ہلاک ہو گیا، مقتول 6 مئی کو عیدالفطر پر چھٹی منانے کیلئے گھر آیا تھا۔
پاک آرمی کے نائب صوبیدار حمید اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی محرکات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دریں اثناء تھانہ سی ٹی ڈی بنوں نے نائب صوبیدار حمید اللہ خان کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حمیداللہ کے والد نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تھانہ سرائے نورنگ پولیس نے شرپسندوں کی کاروائی کی بنا پر مراسلہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں بھجوایا تھا جس پر تھانہ سی ٹی ڈی بنوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چونکہ مذکورہ حمیداللہ کو کالعدم تنظیم کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی اور نہ ہی کسی کالعدم تنظیم نے کوئی ذمہ داری قبول کی ہے اس لئے ایس ایچ او تھانہ سرائے نورنگ قتل کامقدمہ درج کرے، اگر دوران تفتیش دہشتگردی کا کوئی عنصر ملا تو افسران بالا کے ذریعے دوبارہ رجوع کریں جس پر تھانہ سرائے نورنگ پولیس نے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C