لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
👁️ 337 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک اور دہشت گرد حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت بلقیاز ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مستی خیل سے تھا۔ وہ بلوچستان ایف سی میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان دنوں چھٹی پر اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق بلقیاز ذاتی کام کے سلسلے میں شاہ حسن خیل گئے تھے، جہاں دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے شاہ حسن خیل میں واقع ایک گرلز مڈل اسکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کے درمیان ممکنہ تعلق سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ اور نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C