26/May/2022

مالی میں فوج کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مالی میں فوج کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

مالی میں فوج کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

باماکو (ڈیلی اردو/شِنہوا) مالی میں حکومتی فوجی دستوں نے ملک کے وسطی علاقوں میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران 12دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مسلح افواج کیڈائریکٹوریٹ برائے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے دیالاساگو اور دیام ویلی کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ہتھیار، موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی ضبط کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ کارروائی 19 اور 21 مئی کے درمیان مالی کے شمالی علاقے ٹمبکٹو میں تقریبا 15 مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 22 اپریل سے 6 مئی کے دوران ملک بھر میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں تقریبا 60 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C