متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے تعلقات کے قیام پر زور، حماس کی شدید مذمت
👁️ 47 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے تعلقات کے قیام پر زور، حماس کی شدید مذمت
غزہ (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اس کے ریاستی حواری صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بدستور مہم چلا رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے متحدہ عرب امارات کی اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے لیے لابنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اسرائیل سے دوستانہ مراسم کا قیام صرف غاصب صہیونیوں کی خدمت انجام دینے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے قابض ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلقات معمول پر لانے کیلئے جاری لابنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ: “صیہونی ریاست کے مابین شراکت کی تلاش کے لیے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی کوششیں ایک دشمن ملک کے ساتھ دوستی کیلئے منت سماجت کے مترادف ہیں۔ ان کوششوں سے ظاہرہوتا ہے کہ امارات کی قیادت صہیونی وجود کی جارحانہ عزائم سے لا علم اور اس کی توسیع پسندانہ، استعماری اور نسل پرستانہ سرگرمیوں کی حامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک کہ اماراتی سفیر نے ایک صیہونی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں فخر کا اظہار کیا جس میں اس نے فخریہ انداز میں کہا کہ ان کا ملک فلسطین اور عرب مزاحمتی تحریکوں کی مذمت کرتا ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ اماراتی سفیر نے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اقدام پر فلسطینیوں کے رد عمل کو “تشدد” کے طور پر بیان کر کے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ امارات کی طرف سے یہ کہنا کہ الحاق کا اقدام “انتہا پسندوں کو حرکت دے گا”۔ اس طرح کے بیانات فلسطینی قومی جدوجہد کی نفی اور فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں کرنے کی ناقابل قبول کوشش ہے۔
قاسم نے کہا کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے یاد دلایا کہ وہ بھی وہائٹ ہاؤس میں صدی کی ڈیل اعلان کی تقریب میں موجود تھے۔ فلسطینی قوم کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے تیار کردہ سازشی منصوبے میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے عرب ممالک بھی پیش پیش ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2454 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C