متحدہ عرب امارت کا امریکا سے جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے اور ڈرونز خریدنے کا معاہدہ
👁️ 78 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارت کا امریکا سے جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے اور ڈرونز خریدنے کا معاہدہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) متحدہ عرب امارات نے 50 ایف-35 جیٹ لڑاکا طیارے اور 18 ڈرونز کی خرید کے لیے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے متعلق بدھ کو ایک ذریعے نے آگاہ کیا ہے جو اس معاملے سے آگاہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات صدر بائیڈن کے اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اس معاہدے پر کام کر رہے تھے، تاہم اب نئے صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق دور میں کیے گئے معاہدوں کا جائزہ لیں گے۔
متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کا ایک قریبی اتحادی ہے اور وہ طویل عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف-35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خرید میں دلچسپی کا اظہار کر رہا تھا۔
ان طیاروں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جب وہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہو جائے گا تو امریکہ اس معاہدے کو آگے بڑھا دے گا۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں قائم سفارت خانے نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
‘رائٹرز’ نے معاہدے کی پیش رفت سے آگاہ ایک شخص کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط جو بائیڈن کی حلف برادری سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ہوئے تھے۔
معاہدے کی دستاویز متحدہ عرب امارت کو جیٹ طیاروں کی ساخت و آلات اور طے شدہ نظام الاوقات کو قبول کرنے اور باضاطہ طور پر خریداری کی درخواست کرنے کا موقع دیتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں تمام کاغذی کارروائی ایک ہفتے سے زیادہ عرصے پہلے مکمل کر لی تھی۔
دونوں ملکوں کو یہ توقع تھی کہ اس معاہدے پر دسمبر میں دستخط ہو جائیں گے۔ لیکن اس میں تاخیر، طیاروں کی فراہمی کے نظام الاوقات، قیمت کے تعین، ان میں نصب کیے جانے والے ٹیکنالوجی پیکیج اور تربیت سے منسلک امور طے کرنے میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متحدہ عرب امارت کو ایف-35 کب فراہم کیے جائیں گے، تاہم ابتدائی پروپوزل کے مطابق انہیں 2027 میں فراہم کیا جانا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C