مردان میں امام مسجد قتل، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
مردان میں امام مسجد قتل، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد کے پیش امام میاں عمر شاہ ولد میاں سید علی شاہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گنجئی کلی میں پیش آیا جہاں امام مسجد سے اپنے گھر آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کلاشنکوف سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طورپر زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دیا گیا حالت تشویشناک ہونے پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کا تعلق ضلع سوات کے علاقہ مٹہ گٹ پیوچارص سے ہے، وہ چند سال قبل تخت بھائی منتقل ہوگیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تخت بھائی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1380820610071158784?s=19
ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام مسجد سابقہ طالبان کمانڈر میاں عمر شاہ کو قتل کر کے اپنے ‘کمانڈر نیک محمد کی شہادت’ کا بدلہ لیا گیا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص نے کچھ عرصہ قبل نہ صرف سرنڈر ہوکر پاکستانی فوج کی رٹ کو تسلیم کیا، بلکہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر طالبان کے خلاف جاسوسی کرنے لگا اور جب کبھی کوئی طالب گرفتار ہوتا تو یہ خفیہ ایجنسی کا آلہ کار ان سے تفتیش کرنے اور ان کو اذیتیں دینے کی ڈیوٹی سنبھالتا رہا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ سال میاں عمر شاہ کے بھانجے کو بھی طالبان نے قتل کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4611 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C