29/September/2020

مردان میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

مردان میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے چج بازار میں پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں ابتک چار افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکہ میں چار افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C