مردان کاٹلنگ میں ہلاکتیں دہشتگردوں کی ہیں، رانا ثنا اللہ
👁️ 117 بار دیکھا گیا
مردان کاٹلنگ میں ہلاکتیں دہشتگردوں کی ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں جو ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ دہشتگردوں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن مثبت اور قابل اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔ اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے، تاہم اس کارروائی میں صرف دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی۔
دوسری جانب مردان کے کاٹلنگ شموزو میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کی نماز جنازہ سوات میں ادا کی گئی، جو مبینہ طور پر ایک ڈرون حملے کا شکار ہوئے تھے۔
گزشتہ روز، پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے بابزئی میں شدت پسندوں کے خلاف کیے گئے ڈرون حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، جمعہ کی رات تین ڈرون حملے کیے گئے جن کا ہدف مبینہ طور پر پاکستانی طالبان کے ٹھکانے تھے۔ تاہم، آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مقامی افراد نے ان حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سوات ایکسپریس وے پر رکھ کر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ حملوں میں مارے جانے والے معصوم شہری تھے، جبکہ عسکری ذرائع نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں عام شہریوں کی موجودگی ممکن نہیں اور اگر کوئی موجود تھا تو وہ شدت پسندوں کا سہولت کار ہو سکتا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ احتجاج کے بعد مقامی عمائدین اور حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں ہلاک شدگان کے ورثا کو شہدا پیکج دینے، ایف آئی آر کے اندراج اور آئندہ ایسے حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C