مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل، مسجد قاسم علی خان نے آج اجلاس طلب کرلیا
👁️ 76 بار دیکھا گیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل، مسجد قاسم علی خان نے آج اجلاس طلب کرلیا
پشاور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔
دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔
یاد رہےکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب خلیجی ممالک میں رویت ہلال کے پینلز آج شام اپنے اپنے ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔
بحرین نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بحرین میں یہ اجلاس سپریم کونسل برائے اسلامی امور میں ہوگا۔
سپریم کونسل نے ملک بھر سے تمام مسلمانوں کو اپنی آنکھوں یا دور بین سے چاند دیکھنے کی کوششوں میں شامل ہونے اور اپنی شہادتوں کو قریبی کورٹ میں ریکارڈ کروانے کی تاکید کی ہے۔
کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کمیٹی پشاور کا اجلاس آج مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے دو عیدیں منائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C