مستقبل کی جنگوں کے چینلجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 104 بار دیکھا گیا
مستقبل کی جنگوں کے چینلجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیداواری یونٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حاصل شدہ اہداف، مستقبل کے پراجیکٹس اور جدیدیت کے حوالے سے بتایا گیا۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کو ادارے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی جبکہ مستقبل کے منصوبوں اور ان میں لائی گئی جدت پر بھی بریف کیا گیا۔ مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حال ہی میں تیار کردہ نئے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ ڈسپلے لائونج میں واہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔ سپہ سالار کو پی او ایف اسلحہ کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پی او ایف کے عزم اور لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C