مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان
👁️ 84 بار دیکھا گیا
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتوں ملنے کا دعویٰ کردیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے منگل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں مفتی پوپلزئی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں شوال کے چاند کی 25 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مفتی پوپلزئی کے اس دعوے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان بھر میں ایک روز عید منائے جانے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
Masjid Qasim Ali Khan has announced Eid in #Peshawar. The decision was made against 25 witnesses who sighted the moon.
Eid Mubarak to all those who will celebrate.
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) June 3, 2019
مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں کل بروز منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مفتی پوپلزئی کی جانب سے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے غیر سرکاری اجلاس میں شوال کے چاند کی 25 سے زائد شہادتیں موصول ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
مفتی پوپلزئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے غیر سرکاری اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان کے گاوں حیدر خیل، پشاور کے علاقے ریگی، بڈھ بیڑ اور مردان کے علاقے گڑیالہ، بنوں، لکی مروت کے علاقہ ابا خیل اور دیگر علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل بھی مفتی پوپلزئی کئی مرتبہ رمضان اور عیدین کے چاند کی رویت کے حوالے سے تنازعہ کھڑا کر چکے ہیں۔
مفتی پوپلزئی نے متعدد مواقعوں پر عید اور رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپنا فیصلہ صادر کیا۔ اس مرتبہ ایک مرتبہ پھر مفتی پوپلزئی عید کے چاند کے معاملے کو متنازعہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C