ملائیشیا: سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق کو کرپشن میں 12 سال کی قید، 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ
👁️ 95 بار دیکھا گیا
ملائیشیا: سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق کو کرپشن میں 12 سال کی قید، 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ
کوالالمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم پر ایک عرصے سے چلنے والے بدعنوانی کے مشہور مقدمے کے فیصلہ میں انہیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر جج نے 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی کرپشن کے الزامات عاید کیےگئے تھے ۔ اس گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
کوالا لامپور ہائی کورٹ سے جاری فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئین نہیں کیونکہ صرف ایک جج نے ہی فیصلہ دیا ہے اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے انہیں ابھی اپیل کا حق حاصل ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ون ایم ڈی بی سے وابستہ ایک کنسورشیئم، ایس آر سی انٹرنیشنل سے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے قریباً ایک ارب ڈالر منتقل کئے تھے اور ان پر کرپشن کے سات الزامات بھی ثابت ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد نجیب رزاق پر چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا جرمانہ اور 12 برس کی سزا سنائی گئی ہے ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ اسکینڈل میں نجیب رزاق نے براہِ راست کردار ادا کیا۔
ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی رہنما کو کرپشن کے الزام میں سزا ہوئی ہے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C