18/March/2025

ملاکنڈ: موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر شدت پسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ملاکنڈ: موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر شدت پسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

ملاکنڈ: موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر شدت پسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو)خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں ایکسپریس وے ٹنل کے قریب شدت پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق چکدرہ-سوات موٹر وے ٹنل کے قریب ظلم کوٹ چکدرہ میں شدت پسندوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دفتر پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او اور موٹر وے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C