16/December/2020

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر موٹر وے سے گرفتار

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ممبر قومی اسمبلی علی وزیر موٹر وے سے گرفتار

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر موٹر وے سے گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پولیس نے پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

علی وزیر پشاور آرکائیوز ہال میں آرمی پبلک اسکول سانحے کی چھٹی برسی کے مناسبت سے ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے جب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

جنوبی وزیر ستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر آرمی پبلک اسکول سانحے کی چھٹی برسی کے مناسبت سے آکائیوز ہال میں ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے آئے تھے۔

واضح رہے کہ علی وزیر کو موٹر وے پولیس نے اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے موٹروے پر روک لیا تھا، تاہم بعد میں پولیس نے انہیں پشاور جانے کی اجازت دی۔

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پوسٹ میں علی وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک بہت جلد اس حوالے سے اپنی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3492032430894443&id=100002631606029

واضح رہے کہ آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشتگردی کے ہلاکت خیز حملے کی چھٹی برسی کے موقع پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور آرکائیوز ہال میں ہونے والی تقریب میں علی وزیر کے علاوہ شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داؤڑ اور پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے شرکت کی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C