منی پور میں ہندو مسیحی تنازعہ: تشدد کا سلسلہ بدستور جاری
👁️ 125 بار دیکھا گیا
منی پور میں ہندو مسیحی تنازعہ: تشدد کا سلسلہ بدستور جاری
منی پور (ڈیلی اردو / ڈی ڈبلیو ) منی پور میں دو سال قبل ہندوؤں اور مسیحیوں کے درمیان شروع ہونے والے تنازعے کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس تنازعے نے ریاست کو مسلسل تشدد کی لپیٹ میں رکھا ہے۔
ہفتے کے روز بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حریف نسلی و مذہبی گروہوں کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہندو میٹی برادری کے زیر کنٹرول امپھال وادی اور مسیحی کوکی برادری کے غلبے والے پہاڑی اضلاع میں دکانیں، بازار، سرکاری دفاتر، اسکول، کالج اور دیگر ادارے بند رہے۔
دو سال قبل تشدد کے آغاز کے بعد سے منی پور میں امن بحال نہیں ہو سکا۔ فروری میں ہندو قوم پرست وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کے استعفیٰ اور منی پور کو براہ راست مرکزی حکومت کے زیر انتظام لانے کے باوجود کشیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
مسلسل جاری تشدد کو دبانے کے لیے نئی دہلی حکومت نے وہاں مزید 5,000 فوجی بھی بھیجے۔ اپوزیشن کی کانگریس پارٹی نے ہفتے کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی نے ان دو برسوں میں منی پور کا ایک بھی دورہ نہیں کیا۔
منی پور میں فسادات، مودی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام کیوں؟
منی پور کی 32 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 53 فیصد ہندو میٹی ہیں، جبکہ 40 فیصد میں سے زیادہ تر مسیحی کوکی اور زومی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں۔ باقی آبادی نسلی طور پر نیپالی اور بنگالی ہے اور یہ مذہبی طور پر بدھ مت یا اسلام سے تعلق رکھتی ہے۔
منی پور میں جاری مسلسل تشدد نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور بہت سے لوگ عارضی کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی پور میں آباد اقلیتیوں کو ناکافی رہائشوں، بنیادی خدمات تک رسائی میں کمی اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس بحران کے جواب میں امپھال کا کیتھولک آرچ ڈائیوسیز نے بے گھر ہونے والے مسیحی خاندانوں کے لیے 600 مکانات کی تعمیر شروع کی ہے۔ منی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں بھی واضح کمی ہو چکی ہے۔ سن 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی (آئی این سی) نے وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دی اور منی پور کے ایوان نمائندگان میں دونوں نشستیں حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C