موجودہ ایرانی قیادت اپنے ’انجام کے قریب‘ پہنچ چکی ہے، جرمن چانسلر
👁️ 225 بار دیکھا گیا
موجودہ ایرانی قیادت اپنے ’انجام کے قریب‘ پہنچ چکی ہے، جرمن چانسلر
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنی رِٹ کھو چکی ہے اور موجودہ قیادت اپنے ’’انجام کے قریب‘‘ پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخر سے ایران میں جاری بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ریاستی کریک ڈاؤن نے حکومت کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔
جرمن چانسلر نے منگل کو بھارت کے شہر بنگلورو کے دورے کے دوران کہا،’’اگر کوئی حکومت صرف تشدد کے ذریعے اقتدار میں رہنے کی کوشش کرے، تو وہ عملی طور پر ختم ہو چکی ہوتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا،’’میرا یقین ہے کہ ہم شاید اس حکومت کے آخری دنوں اور ہفتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘‘
فریڈرش میرس نے گزشتہ برس جون میں ایران پر اسرائیل کی بمباری مہم کے تناظر میں یہ بھی کہا تھا کہ’’اسرائیل ہمارے لیے ’ڈرٹی ورک‘ کر رہا ہے۔‘‘
ان کے اس بیان کو ایران میں تھیوکریٹک نظام کے خاتمے سے متعلق ان کی امید کے تناظر میں دیکھا گیا تھا۔
جرمن چانسلر ایران میں پرامن مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو ’’غیر متناسب‘‘ اور ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت بھی کر چکے ہیں۔
ایران 28 دسمبر سے شدید احتجاجی لہر کی لپیٹ میں ہے، جسے کئی برسوں بعد حکومت مخالف سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ مظاہرے ابتدا میں دکان داروں کی جانب سے ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں نمایاں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہوئے، جو دیکھتے ہی دیکھتے ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق، مظاہروں کو کچلنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے پرتشدد طریقے اپنائے، جن میں آنسو گیس اور براہِ راست فائرنگ کا استعمال بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C