مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا بلال طاہر جعلی کرنسی کیس میں گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا بلال طاہر جعلی کرنسی کیس میں گرفتار
کامونکی (ڈیلی اردو) علما کونسل پاکستان کے سابق چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا بیٹا جعلی کرنسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے کو جعلسازی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلال طاہر اشرفی کیخلاف تھانہ تتلے عالی میں دفعہ 418/420 /489-B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی تحیسن کھرل نے درخواست دی کہ بلال طاہر اشرفی نے لینڈ کروزر خرید کر 52 لاکھ 63 ہزار کی جعلی کرنسی دی، بینک رقم جمع کروانے گیا تو کرنسی جعلی ہونے کے متعلق پتہ چلا، مقدمہ میں مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے سمیت تین ملزمان نامزد اور دو نامعلوم ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے کیخلاف جعلی کرنسی چلانے کے الزام میں مقدمہ نمبر 778/20 تھانہ تتلے عالی میں درج کرلیا گیا۔
مقامی تاجر تحسین رضا کھرل نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر اشرفی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کو 52 لاکھ 63 ہزار روپے نقدی دیکر لینڈ کروزر خریدی۔ جبکہ رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو پتہ چلا کہ تمام کرنسی جعلی ہے۔
تتلے عالی پولیس نے سی آئی اے پولیس کی مدد سے بلال طاہر اشرفی کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے انتہائی بااثر ہونے کی وجہ سے گواہوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے ییچھے ہٹ جائیں۔
مدعی نے میڈیا کو بتایا کہ بااثر ملزمان اب اس کو صلح کیلئے دباؤ دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C