میانمار: آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا
👁️ 64 بار دیکھا گیا
میانمار: آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا
ینگون (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) فوجی جنتا کی حکمرانی والی ملک کی عدالتیں جمہوریت نواز رہنما سوچی کو پہلے ہی چھ برس قید کی سزا سنا چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے بعد مشترکہ زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پرانہیں دہائیوں تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
فوجی جنتا کی حکمرانی والے میانمار میں ایک عدالت نے جمہوریت نواز اور اقتدار سے برطرف رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزامات میں بدھ کے روز قصور وار قرار دیا اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔
ایک حکومتی قانونی اہلکار نے متعدد خبر رساں ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے اس سزا کی تصدیق کی تاہم اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی گزارش کی کیونکہ مقدمات بند کمرے میں چلائے جارہے ہیں۔
سوچی پر یانگون شہر کے سابق وزیر اعلیٰ فایو من تھیئن سے چھ لاکھ روپے نقد اور گیارہ کلوگرام سونا بطور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ فایو من ایک وقت سوچی کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2021میں سوچی کو مذکورہ رقم اور سونا دینے کی بات قبول کی تھی۔
گزشتہ برس ایک فوجی بغاوت میں اقتدار سے معذول کردی جانے والی سوچی ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔ بدھ کے روز جو سزا سنائی گئی اسے دیگر عدالتوں کی جانب سے اب تک سنائی گئی سزاوں کے ساتھ ملا کر سوچی کی قید کی سزائیں گیارہ بر س ہوگئی ہے۔
سوچی کے خلاف کیا الزامات ہیں؟
میانمار کے فوجی رہنماوں نے سوچی پرقانون کی خلاف ورزی کے متعدد الزامات عائد کیے۔ ان میں سرکاری رازوں اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر بدعنوانی تک کے الزامات شامل ہیں۔
ان پر جتنے الزامات لگائے گئے ہیں ان کے تحت مجموعی طورپر 150بر س سے زیادہ کی قید میں گزارنے پڑسکتے ہیں۔ بدھ کے روز سوچی کے خلاف سنائی گئی سزا سے پہلے انہیں ملک میں کورونا وائرس وبا کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طورپر واکی ٹاکی درآمد کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا اور چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سوچی کے خلاف الزامات کی سماعت گزشتہ برس شروع ہوئی۔ قانونی کارروائیاں بند کمرے میں ہورہی ہیں اور بین الاقوامی برادری نے ان کی نکتہ چینی کی ہے۔
سوکی کی قانونی ٹیم پر بھی کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں اور انہیں پریس کے ساتھ بات چیت کرنے کی آزادی نہیں ہے۔
میانمار میں افراتفری
گزشتہ برس فروری میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ہی میانمار میں افراتفری کا ماحول ہے۔ فوجی بغاوت کے نتیجے میں سوچی کو ان کے اقتدار سے ہٹادیا گیا تھا اور ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا تھا۔
سوچی کو اس کے بعد ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا لیکن قصور وار قرار دیے جانے کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر قید میں رکھا گیا ہے۔
مظاہرین فوجی حکومت اور فوجی کارروائیوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C