14/September/2025

میانمار میں اسکولوں پر فضائی حملہ، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

👁️ 563 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
میانمار میں اسکولوں پر فضائی حملہ، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

میانمار میں اسکولوں پر فضائی حملہ، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

ینگون (ڈیلی اردو ) میانمار کے تھائے تھاپن گاؤں میں دو نجی ہائی اسکولوں پر فوجی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر 17 سے 18 سال کے طلبا شامل ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، حملہ آراکان آرمی کے الزام کے مطابق میانمار فوج نے کیا، جس میں دو بم گرائے گئے اور درجنوں طلبہ و عملہ متاثر ہوئے۔ آراکان آرمی کے ترجمان خائنگ تھوکھا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حملہ پیننر پان کھن اور اماین تھت نجی ہائی اسکولوں پر کیا گیا۔

 

آراکان آرمی، جو رخائن کی نسلی اقلیت کی عسکری شاخ ہے اور خودمختاری کا مطالبہ کرتی ہے، نے نومبر 2023 میں رخائن میں فوجی کارروائیاں شروع کی تھیں اور اب تک 17 میں سے 14 ٹاؤنز پر اپنا کنٹرول قائم کر چکی ہے۔

 

میانمار 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل انتشار کا شکار ہے۔ آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، فوجی حکومت کیخلاف مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کے بعد عوام نے ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اب تک ملک میں 7 ہزار 200 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C