ناروے: اوسلو کی مسجد النور میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی، ملزم گرفتار
👁️ 95 بار دیکھا گیا
ناروے: اوسلو کی مسجد النور میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی، ملزم گرفتار
اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مسجد النور پر فائرنگ میں ایک نمازی زخمی ہوگیا جبکہ ملزم کو نمازیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق النور اسلامک سینٹر پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے مسلح شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ نمازی زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور شاٹ گن اور پستول سے لیس تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم 3 نمازیوں سے اسے دبوچ لیا۔
مقامی پولیس نے النور اسلامک سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد پر فائرنگ کرنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی مسجد پر فائرنگ کا اسی طرح کا واقعہ رواں برس مارچ میں پیش آیا تھا جس میں 50 نمازی شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C